جہلم کے ہزاروں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کی جائیدادیں سیل کرنے کے احکامات جاری

جہلم: ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کنٹرول پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر راولپنڈی ڈویژن عمران اسلم نے جہلم کے ایک ہزار پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کی تمام جائیداد کو سیل کرنے کے تحریر احکامات جاری کر دیے۔

ان احکامات پر عمل درآمد کے لیے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جہلم آصف جاوید بٹ نے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی جس میں چھ ایکسائز انسپکٹر، کانسٹیبل اور تین ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملازمین شامل ہیں یہ روزانہ کی بنیاد پر مشمول اتوار نادہنددگان کے خلاف کارروائی کریں گے اور نادہندہ پراپرٹیز کو سیل کر کے افسران بالا تو باقاعدہ لسٹ مہیا کریں گے۔

آصف جاوید بٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جہلم نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس آپریشن کے دوران کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور میڈیا کے نمائندگان سے گزارش ہےکہ وہ عوام کی آگاہی کے لیے اس مہم کا حصہ بنے اور اپنے سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے سے عوام کو اس مہم سے آگاہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں، رکشوں اور گاڑیوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس کے لیے ایک علیحدہ سے ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو ہفتہ میں دو یوم مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کے چالان کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button