جہلم میں جنسی درندوں کی دو کم عمر بھائیوں سے مبینہ بدفعلی، ملزمان گرفتار

جہلم میں جنسی درندوں نے دو کم عمر بھائیوں کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ کالا گجراں کے علاقہ احمد آباد میں عقیب عرف عقیبی اور حماد عرف مادی نے دو سگے بھائیوں 10 سالہ (م۔س) اور 13 سالہ (م۔ ر) کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عقیب عرف عقیبی اور ملزم حماد عرف مادی نے دونوں بھائیوں کو مختلف اوقات میں زیر تعمیر گھر لے جا کر مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکوں کے ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ ڈی این اے کے لئے نمونے لاہور لیبارٹری بجھوادیے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



