موسم کے تبدیل ہوتے ہی آشوب چشم، نزلہ زکام، کھانسی اور الرجی کی بیماریوں میں مبتلا

جہلم: موسم کے تبدیل ہوتے ہی آشوب چشم ، نزلہ زکام، کھانسی اور الرجی کی بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع ہو گئے۔ مو سمی نزلہ زکام، کھانسی،بخار نے شہریوں میں دوبارہ کو رونا کا خوف پیدا کردیا۔

ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ بیماریاں شر وع ہو جاتی ہیں۔لہٰذاشہری موجودہ موسم میں ٹھنڈی اور کھٹی اشیاء کا استعمال ہر گز نہ کریں، اس موسم میں دن کے وقت گرمی اورشام کے وقت خنکی ہو جاتی ہے۔ شہریوں کی اکثریت اس موسم میں ٹھنڈا پانی اور کولڈ ڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں ، جس کی وجہ سے گلے میں سوزش ، نزلہ ، زکام کا مرض تیزی سے پھیلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض افراد میں اس مرض کی شدت کی وجہ سے بخار بھی ہوجاتا ہے ۔لہٰذا اس موسم میں کھانے پینے میں احتیاط کرنی چاہئے۔ دن میں ٹھنڈا پانی پینے سے اجتناب کریں۔ موسم میں خشکی کی وجہ سے گلا سوکھ جاتا ہے اور خراشیں بھی ہونے کی شکایت ہوتی ہے۔

ڈاکٹرز نے مزید کہا کہ ایسی صورتحال میں سادہ پانی زیادہ استعمال کیا جائے، گھر کے تیار کردہ گرم سوپ اس موسم میں انتہائی مفید ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گلا خراب ہونے کی صورت میں نیم گرم پانی سے صبح شام غرارے کر یں، سکول جانے والے بچوں کو ابلے ہوئے انڈے کھلائے جائیں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button