جہلم پولیس نے مزید 2 پتنگ فروشوں کو دھر لیا، پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد

جہلم پولیس کا پتنگ بازی اور پتنگ فروشی جیسے خطرناک کھیل میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 2 پتنگ فروش گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان مدثر حسین اور رحمت خان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے45عدد پتنگیں اور20عدد دھاتی ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لئے گئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں جن کیخلاف بلا تفریق کریک ڈاون جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button