جہلم میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، عوام کی قوت خرید جواب دے گئی

جہلم شہر اور گردونواح میں مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں اور روزمرہ استعمال کی چیزیں عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ پھل، سبزیاں، گھی، دالیں، آٹا اور چینی سمیت بنیادی ضرورت کی تمام اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے ہیں جبکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری زراعت سے اپیل کی ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button