اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر کا تحصیل آفس کا اچانک دورہ، غیر حاضر افسران سے جواب طلب

سوہاوہ: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر نے تحصیل آفس سوہاوہ کا اچانک دورہ کیا۔ معائنے کے دوران سی آر او سوہاوہ اور دیگر متعلقہ عملہ اپنی ڈیوٹی پر موجود پایا گیا، تاہم تحصیلدار اور آفس قانونگو تاحال دفتر نہ پہنچنے کے باعث غیر حاضر پائے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر نے افسران کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر ہی ان کی جواب طلبی کی اور وضاحت نامہ جاری کرنے کے احکامات دیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی سہولت کے پیشِ نظر افسران کا وقت پر دفتر میں موجود ہونا ناگزیر ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی یا سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ تمام سرکاری دفاتر میں حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نے واضح کیا ہے کہ سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں اور ڈیوٹی کے اوقات میں غیر حاضری کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button