جہلم میں ایکسائز ٹیم کا چھاپہ، گودام سے لاکھوں روپے مالیت کے جعلی و نان کسٹم پیڈ سگریٹس برآمد

جہلم: ایکسائز ٹیم نے سگریٹس کے دورام پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کے جعلی اور نان کسٹم پیڈ سگریٹس برآمد کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں قانون شکن عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران محسکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے جعلی اور نان کسٹم پیڈ سگریٹس کے 480 پیکٹس برآمد کر لیے۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انسپکٹر چوہدری مدثر گوندل اور ناصر صدیق نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کامیاب چھاپہ مارا اور غیر قانونی سگریٹس قبضے میں لے لیے، جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

حکام کے مطابق غیر قانونی سگریٹس کی خرید و فروخت نہ صرف ٹیکس چوری کا باعث بنتی ہے بلکہ سستے اور غیر معیاری تمباکو کے استعمال سے نوجوان نسل کی صحت کو بھی شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

عوامی اور سماجی حلقوں نے اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے متعلقہ افسران کی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ شہر کو ایسے کاروبار سے پاک کر کے ایک محفوظ اور صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button