دینہ، پنڈدادنخان اور سوہاوہ میں میڈیکل سٹورز پر نشہ آور ادویات کی کھلے عام فروخت کا انکشاف

جہلم: جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان، دینہ اور سوہاوہ میں میڈیکل سٹورز پر نشہ آور ادویات کی کھلے عام فروخت جاری ہے، محکمہ صحت کے حکام اور اینٹی نارکوٹکس ایجنسیز صورتحال سے باخبر ہونے کے باوجود ایکشن لینے سے گریزاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان، تحصیل دینہ اور تحصیل سوہاوہ میں قائم میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور ادویات کی فروخت کی شکایات مسلسل سامنے آرہی ہیں۔
مضافاتی علاقوں میں موجود میڈیکل سٹورز پر نشہ آور ادویات انجکشن، کف سیرپ و غیرہ بغیر ڈاکٹری نسخہ کے فروخت کئے جانے کی شکایات بھی مسلسل آرہی ہیں۔ مسلسل شکایات کے باوجود محکمہ صحت کے ارباب اختیار کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔
شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نشہ آور ادویات بغیر ڈاکٹری نسخہ کے فروخت کرنے والے میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف کارروائیاں کی جائیں اور میڈیکل سٹور سیل کئے جائیں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



