پنڈدادنخان میں اعظم موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد

پنڈدادنخان پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اعظم موٹرسائیکل چور گینگ کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور اعظم گینگ کے ملزمان اعظم، کاشان اور رضوان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے چوری شدہ پانچ عدد موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button