پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان؟

جہلم: پنجاب بھر کے پرائیویٹ و سرکاری اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا؟۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری اسکولز پنجاب خالد نذیر وٹو نے کہا کہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا۔
سیکرٹری اسکولز پنجاب کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کا سلسلہ 10 جنوری 2025 تک جاری رہےگا، اس سال اسکولوں میں موسم سرما کیلئے 20 دن کی چھٹیاں ہوں گی۔
بعدازاں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے اسکولز میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان 15 دسمبر کے بعد ہوگا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان نہیں ہوا اور نہ ہی اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اکیڈمک کیلنڈر کی تجویز کردہ تاریخوں کو اعلان کیا جاتا ہے۔ چھٹیوں کی تاریخ میں تبدیلی بھی ہوسکتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ باقاعدہ اجلاس میں اسکولز میں سردیوں کی چھٹیوں کا فیصلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ پنجاب میں دسمبر کے دوران اکثر دھند اور درجہ حرارت میں 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی واقع ہوتی ہے، جس سے طلبہ و طالبات کے لیے کلاسوں میں جانا مشکل ہو جاتا ہے۔
گزشتہ سال صوبائی حکومت نے ابتدائی طور پر 18 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بعد میں ان میں 9 جنوری 2024 تک توسیع کی گئی تھی۔



