کھیوڑہ کا 15 سالہ نوجوان دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں کھیوڑہ کا رہائشی 15 سالہ نوجوان دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں محلہ خیرپور شاہ کے قریب جھگیاں کے مقام پر دریائے جہلم میں کھیوڑہ کا رہائشی 15 سالہ محمد بلال ولد محمد ثقلین نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نوجوان کی لاش دریائے جہلم سے نکالی۔ ریسکیو 1122 نے لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button