جہلم میں چوری کی وارداتوں میں ملوث مختارہ گینگ کے 3 کارندے گرفتار، لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد

جہلم پولیس کی اہم کارروائی،چوری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث مختارہ گینگ کے 3 کارندے گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چوری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث مختارہ گینگ کے تین کارندوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے کاسمیٹک کا سامان مالیتی 26 لاکھ روپے اور چوری شدہ موٹر سائیکل مالیتی 35 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



