ڈینگی لاروا کی تلاش کیلئے 1600سے زائد مقامات پر سرولینس جاری ہے، صباء سحر

جہلم: ڈینگی لاروا کی تلاش کیلئے 1600سے زائد مقامات پر سرولینس جاری ہے، ڈینگی وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ پانی جمع ہونے والی تمام جگہوں پر لاروا کی تلاش کی جائے اور شہریوں کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے۔
یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم صباء سحر نے اینٹی ڈینگی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں محکمہ صحت نے اینٹی ڈینگی اقدامات، لاورا کی تلاش کیلئے تشکیل دی جانے والی ٹیموں، مقامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہر محکمہ کی مختلف ٹیموں کو لاروا کی تلاش کے ٹارگٹ دئیے گئے ہیں۔ اب تک ضلع بھر میں 230مقامات پر لاروا پایا گیا ہے جس کے بعد ٹیموں کوالرٹ کر دیا گیا ہے۔
اے ڈی سی جی نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے ہنگامی اقدامات عمل میں لائے جائیں اور شہریوں کو اس موذی مرض سے بچانے کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



