جہلم میں بلال ٹاؤن بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتار لوڈر رکشہ کی ٹکر سے 73 سالہ بزرگ جاں بحق

جہلم میں تیز رفتار لوڈر رکشہ کی ٹکر سے 73 سالہ بزرگ جاں بحق ہو گیا، لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں بلال ٹاؤن بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 73 سالہ بزرگ جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بزرگ شہری سڑک عبور کر رہا تھا کہ اسی دوران ایک تیز رفتار لوڈر رکشہ نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ریسکیو 1122 نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (DHQ) اسپتال جہلم منتقل کر دیا۔
جاں بحق ہونے والے بزرگ کی شناخت محمد اقبال ولد مہر محمد دین کے نام سے ہوئی ہے، جو کوٹلی اللہ یار کالا گجراں جہلم کے رہائشی تھا۔



