ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا زیر تعمیر کالا گوجراں پارک کا دورہ، کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کالا گوجراں پارک کے زیر تعمیر منصوبے کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے اس منصوبے کے معیار پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہ پارک اہل علاقہ کے لیے ایک بہترین تفریحی مقام بنے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

میثم عباس نے کہا کہ اس پارک کی تکمیل عوام کے لیے ایک قیمتی تحفہ ثابت ہوگی اور علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button