یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا

جہلم: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلے پر اطلاق کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر بغیر سبسڈی والی چینی کی قیمت بھی فی کلو 5 روپے بڑھ جائے گی۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت 58 روپے فی کلو بڑھا دی گئی،یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق گزشتہ روز سے کیا جاچکا ہے جس کے بعد وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت چینی کی فی کلو قیمت 114 روپے جبکہ عام صارفین کے لیے قیمت 160 روپے ہو جائے گی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹیشن چارجز بڑھنے کے باعث چینی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گزشتہ کئی ہفتوں سے چینی دستیاب نہیں تھی جس کی بنیادی وجہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کا نہ ہونا تھا۔چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی وافر مقدار میں مہیا کردی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button