ایم ایس سول ہسپتال جہلم معطل، عارضی ایم ایس ڈاکٹر شکیل احمد دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کوشاں

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر توقیر چوہدری معطل، عارضی تعینات ہو نے والے ایم ایس ڈاکٹر شکیل احمد دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں۔

ڈاکٹر شکیل احمد نے چارج سنبھالتے ہی ماتحت ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کیساتھ میٹنگ کی اور ہدایت جاری کیں ہیں کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں علاج معالجہ کی غرض سے آنے والے مریضوں کو تمام طبی سہولیات اور ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے کیونکہ دکھی انسانیت کی خدمت اولین عبادت ہے۔

ڈاکٹر شکیل احمد نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری سے سرانجام دیں اور ہسپتال میں داخل مریضوں کیساتھ احسن سلوک سے پیش آئیں۔ دوران ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت و کوتا ہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ماتحت عملہ صفائی کو بھی سخت ہدایت کی کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے تمام وارڈز میں صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کو مزید بہتر بنایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button