پولیس تحفظ مرکز جہلم کا احسن اقدام، مستحق بچوں اور بچیوں میں مفت جرسیاں تقسیم

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر پولیس تحفظ مرکز جہلم نے احسن قدم اٹھاتے ہوئے الصدیق ویلفیئر سوسائٹی جہلم کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گوڑھا احمد جہلم میں سکول کے مستحق بچوں اور بچیوں کو فری جرسیاں مہیا کروا دیں۔

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گوڑھا احمد میں پولیس تحفظ مرکز جہلم کے انچارج ظہیر عباس سب انسپکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سکول کے بچوں کو روڈ سیفٹی اور چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے لیکچر دیا۔

اس موقع پر سکول کے پرنسپل سکول ہذا، ٹیچرز اور عوام الناس کی طرف سے مستحق بچوں کیلئے جرسیاں فراہم کرنے پر تحفظ مرکز جہلم اور الصدیق ویلفیئر سوسائٹی کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ جہلم پولیس سول سوسائٹی کے باہمی اشتراک سے معاشرے کے کمزور اور نادار افراد کی ہر ممکن مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button