وطن عزیز کی خاطر جان دینے والے ہمارا فخر ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: پاک وطن کی خاطر جان دینے والے ہمارا فخر ہیں، پوری قوم شہیدوں کے لہو کی قرض دار ہے جنہوں نے زندگیاں دے کر وطن عزیز کی حفاظت کی۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے وزیرستان میں شہید ہونے والے جہلم کے سپوت پاک فوج کے جوان محمد علی کے گھر اہلخانہ سے ملاقات میں کہی۔ ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم حافظ زنیر یونس اور اعلی افسران شہید سپاہی کے گھر پہنچے اور شہید کے والد ین اور بچوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے شہید کی بہادری اور جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ وہ خوش قسمت ماں باپ ہیں جن کے بچوں نے تاقیامت زندہ رہنے والے راستے کا انتخاب کیا اور پوری دنیا کو بتا دیا کہ ہماری جان تو جا سکتی ہے لیکن اس پاک وطن کی جانب کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے شہید سپاہی کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ شہید سپاہی کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ شہید سپاہی کے اہلخانہ نے ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی اور دیگر افسران کا اس موقع ساتھ کھڑے ہونے پر شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button