چوہدری فرحت کمال ضیاء کی جانب سے ٹھنڈے مشروبات کی سبیل، شہریوں کا رش

جہلم کی معروف سماجی شخصیت اور ممتاز قانون دان ایڈووکیٹ چوہدری فرحت کمال ضیاء کی جانب سے سخت گرمی میں انسانی ہمدردی کا شاندار مظاہرہ، جہلم پریس کلب کے باہر ٹھنڈے اور میٹھے مشروبات کی سبیل لگائی گئی، جہاں پیاس بجھانے کے لیے شہریوں کا رش لگ گیا۔ شہری ٹھنڈا پانی پیتے رہے اور دعائیں دیتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری فرحت کمال ضیاء نے گرمی کی شدت کے پیش نظر شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جہلم پریس کلب کے باہر ٹھنڈے اور میٹھے مشروبات کی سبیل کا اہتمام کیا۔ اس نیکی کے کام میں ضلع کچہری جہلم کے وکلاء اور پریس کلب کے صحافی بھی پیش پیش رہے اور شہریوں کو مشروبات پیش کرتے رہے۔

سبیل پر موجود شہریوں کا کہنا تھا کہ اس شدید گرمی میں ٹھنڈا پانی کسی نعمت سے کم نہیں، اور اس نیکی کے کام کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ عوامی حلقوں نے چوہدری فرحت کمال ضیاء کے اس اقدام کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل معاشرے میں اخوت، بھائی چارے اور خدمت خلق کی اعلیٰ مثال ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ چوہدری فرحت کمال ضیاء اور ان کی پوری فیملی عرصہ دراز سے فلاحی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے اور ضلع جہلم میں اپنی ایک منفرد پہچان رکھتی ہے۔ انہی خدمات کے باعث ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین ان کی شخصیت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

شہریوں نے دعا دی کہ اللہ تعالیٰ چوہدری فرحت کمال ضیاء اور ان کے اہل خانہ کو اس نیک عمل کا بہترین اجر عطا فرمائے اور ان کی فلاحی خدمات کا سلسلہ یونہی جاری و ساری رہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button