جہلم میں اینٹی کرپشن پولیس کا چھاپہ، اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

جہلم: اینٹی کرپشن پولیس نے جہلم میں چھاپہ مار کر اے ایس آئی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں اینٹی کرپشن پولیس نے واصف نامی شہری کی درخواست پر نجی ہوٹل میں چھاپہ مار کر مدعی مقدمہ سے رشوت لیتے ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) معروف کیانی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی معروف کیانی سے نشان زدہ رشوت کے ایک لاکھ روپے برآمد کر کے ملزم کو تھانہ اینٹی کرپش منتقل کر دیا گیا ہے۔ اے ایس آئی معروف کیانی نے ڈکیتی کے ملزمان سے برآمدگی کروانے کے لئے مدعی سے ایک لاکھ روپے کی رقم رشوت مانگی تھی۔

جہلم کے علاقہ رمضان پورہ کے رہائشی مدعی مقدمہ محمد واصف تنویر اسلم کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کے ملزمان سے 22لاکھ روپے برآمد کرنے کے لئے اے ایس آئی نے ایک لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی تھی۔ اے ایس آئی کہتا تھا کہ پہلے ایک لاکھ دو پھر آپ کے ملزمان سے رقم برآمد کروں گا۔

تھانہ اینٹی کرپشن پولیس نے ملزم معروف کیانی پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button