سوہاوہ میں پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 6 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

سوہاوہ میں پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 6 قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم اور دیگر اشیاء برآمد کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم نے جوئے کی بازی الٹتے ہوئے 6 قمار بازوں انتظار حسین، شاہد محمود، محمد ارسل، امنان طارق، غلام قمر اور محمد اخلاق کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 50 ہزار 600روپے، 3 عدد موٹر سائیکلیں، 7 عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



