دینہ میں 24 سالہ ذہنی معذور نوجوان تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

دینہ میں 24 سالہ ذہنی معذور نوجوان تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا، نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شام کو جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقہ کٹیام میں 24 سالہ ذہنی معذور نوجوان بسم اللہ ولد خوشحال خان سکنہ کٹیال تالاب میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ڈیڈ باڈی کو تالاب سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button