اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا

سوہاوہ: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات خصوصاً ایمرجنسی اور جنرل وارڈز کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ایمرجنسی وارڈ مکمل فعال پایا گیا جبکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے وارڈز میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور مفت ادویات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ مریضوں نے ہسپتال کے عملے کے رویے اور بروقت ادویات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور سہولیات کو تسلی بخش قرار دیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غزالہ اصغر نے ہسپتال انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مریض کو علاج و معالجہ میں دشواری پیش نہیں آنی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button