جہلم میں طارق پٹھان چور گینگ کے 3 کارندے سرغنہ سمیت گرفتار

جہلم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث طارق پٹھان گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے طارق پٹھان چور گینگ کے سرغنہ سمیت 3 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان سے 2 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلز، پانی والی موٹر، ٹوٹیاں اور چوری شدہ کپڑا مالیتی 50 ہزار روپے برآمد کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button