پنڈدادنخان میں اسلحہ کے زور پر لڑائی جھگڑا کرنے اور دھمکیاں دینے والے ملزم گرفتار

پنڈدادنخان میں اسلحہ کے زور پر لڑائی جھگڑا کرنے اور دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کر لیا جو اسلحہ کے زور پر لڑائی جھگڑا کرنے اور شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔

ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا اور اس کے قبضے سے 30 بور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کی گئی۔

تھانہ للِہ پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ للِہ میں مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے بتایا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے تمام ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button