حکومت پنجاب شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لا رہی ہے، صباء سحر

جہلم: قیمتوں پر کنٹرول اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مزید متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر نے اس حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔

اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ ماہ کے دوران کارکردگی اور مہنگائی، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور سرکاری نرخنامے آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کی تفصیل پیش کی گئی، جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارروائیوں کو مزید مؤثر اور تیز تر بنائیں۔ ناجائز منافع خوروں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاتاخیر قانونی کارروائی کی جائے، سرکاری نرخ سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر مقدمات درج کر کے انہیں جیل بھیجا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی پروگرام پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

صباء سحر نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت میں عوام کا استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا اور روزمرہ اشیاء کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کے لیے پرائس کنٹرول نظام کو مؤثر اور فعال بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button