گاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے کوئی بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی قیادت میں ڈی سی آفس کمیٹی روم میں محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کے نئے وہیکل انسپیکشن اور سرٹیفیکیشن سسٹم (P-VICS) کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا کہ جدید نظام نہ صرف عوام کی حفاظت کے لیے اہم ہے بلکہ ماحولیات کی بہتری کے لیے بھی ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ نئے نظام کے تحت گاڑیوں کی سختی سے جانچ کی جائے گی تاکہ روڈ سیفٹی کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے اور گاڑیوں سے نکلنے والے خطرناک دھویں اور آلودگی کو کم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں لائسنس یافتہ ورکشاپس کو LAWMIS سسٹم کے ذریعے گاڑیوں کی تکنیکی حالت کو جانچنے کے لیے جدید آلات فراہم کیے جائیں گے، جس سے گاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے کوئی بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس کے علاوہ گاڑی مالکان کے لیے آن لائن شیڈولنگ کی سہولت بھی متعارف کروائی گئی ہے، جس سے وہ اپنی گاڑیوں کی جانچ بآسانی مقررہ وقت پر کروا سکیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس نظام کے نفاذ سے نہ صرف ائیر کوالٹی میں بہتری آئے گی بلکہ روڈ سیفٹی،سڑکوں پر حادثات کی شرح میں بھی واضح کمی ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ نظام عوام کو زیادہ تیز اور موثر خدمات کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے گا۔

سیمینار میں مختلف محکموں کے افسران، میڈیا نمائندگان اور ٹرانسپورٹ سے متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button