پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 جون کو ہونے والی کمی کے باوجود مسافر حکومتی ثمرات سے محروم

جہلم: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 جون کو ہونے والی کمی کے باوجود مسافر حکومتی ثمرات سے محروم، دوسری جانب کھانے پینے کی اشیا کے نرخ بھی بدستور بلند ترین سطح پر، انتظامیہ خاموش تماشائی، پٹرول ڈیزل کے نرخوں میں کمی کا فائدہ عام غریب عوام سمیت مسافروں کو نہ مل سکا ۔
کھانے پینے کی اشیاء کے نرخ بدستوربلند ترین سطح پر، پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ اس گھمبیر مسئلے پر توجہ مرکوز کرے ، انتظامیہ کی عدم توجہی کیوجہ سے ٹرانسپورز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی کے باوجود کرایوں میں کمی نہیں کی جبکہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جس سے عوام اور مسافربری طرح متاثر ہورہے ہیں عام لوگوں کو فائدہ تب ہوگاجب یہ ریلیف غریب آدمی کو ملنا شروع ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے15 جون کو ایک بار پھر پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کوریلیف دینے کا عملی مظاہرہ کیا مگر پنجاب حکومت کی گرفت کمزور ہونے کیوجہ سے ثمرات عوام تک منتقل نہ ہوسکے۔ مہنگائی کی سابق لہر اسی طرح برقرار ہے بلکہ اس میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔
دوسری جانب سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے نئے کرائے نامے جاری نہ ہونے کیوجہ سے ٹرانسپورٹرز پرانے کرائے وصول کرکے مسافروں کی جیبوں کا صفایا کرنے میں مصروف ہیں۔
مسافروں نے چیئرمین ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی / ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ جب تک سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی مستقل تعیناتی نہیں ہوتی اس وقت تک کسی فرض شناس ، ایماندار آفیسر کو ذمہ داریاں سونپی جائیں تاکہ حکومت کی طرف سے ملنے والے ریلیف کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں ۔



