جہلم میں مچھلی کی من پسند قیمتیں مقرر، انتظامیہ خاموش

جہلم شہر میں خاص میجر اکرم شہید نشان حیدرروڈ پر واقع مچھلی فروشوں نے باسی مچھلی کے خود ساختہ نرخ مقرر کرکے فروخت شروع کررکھی ہے۔

مچھلی فروش ضلع منڈی بہاؤالدین اور گجرات کے مختلف فش فارمز سے مچھلی خرید کر دریائے جہلم کی تازہ مچھلی بتا کر مہنگے داموں باسی مچھلی فروخت کررہے ہیں۔اسطرح بڑی مچھلی بارہ سو روپے کلو اور چھوٹی مچھلی نو سورو پے فی کلوکے حساب سے فروخت کررہے ہیں جبکہ تلی ہوئی مچھلی ہزار سے تیرہ سو روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔

ان مچھلی فروشوں کے پاس کوئی سرکاری ریٹ لسٹ موجود نہیں اور نہ ہی انتظامیہ نے مچھلی کاکارروبار سے وابستہ دکانداروں کو ریٹ لسٹ دینا گوارا کیا ہے، اس کے علاوہ مچھلی کی تلائی میں استعمال ہونے والا تیل انتہائی مضر صحت ہوتا ہے جبکہ ایک ہی تیل میں کئی کئی دن مچھلی کی تلائی کی جاتی ہے۔

بعض دوکاندار باسی مچھلی کی تلا ئی کر کے مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں، شام چار سے پانچ بجے دکاندار تلائی شروع کردیتے ہیں جسکی وجہ سے یہ لوگ انتظامیہ کی چیکنگ سے بچ جاتے ہیں اور اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ لوگ تلی ہوئی مچھلی کے من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں۔

شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیاہے کہ مچھلی فروشوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کی جائیں تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہیں اور ڈپٹی کمشنرمارکیٹ کمیٹی کو مچھلی کے نرخ مقرر کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ گراں فروشی کا خاتمہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button