ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 253 افراد کے چالان، لاکھوں روپے جرمانہ

جہلم: ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 253 افراد کے چالان کیے گئے جبکہ لاکھوں روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 253 افراد کے چالان کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 5 لاکھ 44 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر 32، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 128، کم عمر ڈرائیونگ کرنے پر ایک جبکہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں چلانے پر 5 افراد کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایت پر ضلع بھر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button