جہلم میں ماں کو تشدد کا نشانہ بنانے والا بد بخت بیٹا گرفتار

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ کی ہدایت پر ایس ایچ او سول لائنزاور ٹیم کی کارروائی، والدہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والا نا خلف بیٹا تحفظ والدین ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس جہلم کو اطلاع موصول ہوئی کہ فرخ شکیل اپنی والدہ کا نافرمان ہے، والدہ پر تشدد کرتا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے، اس اطلاع پر ایس ایچ او سول لائنز عمران حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ والدہ پر تشدد کرنے والے نا خلف بیٹے کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

ملزم کے خلاف تحفظ والدین آرڈیننس اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ والدین کے نافرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ، ایسی کسی بھی اطلاع پر قانون فوری حرکت میں آئے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button