محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدرات ڈی پی او آفس میں میٹنگ کا انعقاد، میٹنگ میں محرم الحرام کے دوران شہر کی سکیورٹی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی ٹریفک، ایس ایچ اوزضلع ہذا، برانچ انچارجز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
ڈی پی او جہلم نے محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے راستوں کو خاردار تاروں اور رکاوٹوں سے محفوظ بنایا جائے، شرکاء کو میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس سے چیک کیا جائے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کے موقع پر مشکوک افراد پر گہری نظر رکھی جائے۔
ڈی پی او جہلم نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی فرداً فرداً کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے۔ زیر تفتیش مقدمات میں ملزمان اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور برآمدگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے التماس ہے کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔



