جہلم میں اساتذہ کا عالمی دن یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا


جہلم میں اساتذہ کا عالمی دن یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، اساتذہ اپنے مطالبات کے حق کیلئے سڑکوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر نکل آئے، شدید احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر جہلم میں سینکڑوں اساتذہ عالمی یوم اساتذہ کو یوم سیاہ کے طور منانے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے۔ سیاہ پٹیاں باندھ کر جہلم میں اساتذہ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی الطاف ہائی سکول سول لائن روڈ سے شروع ہوکر جہلم پریس کلب کے باہر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر اپنے حق کے لئے نعرے بلند کرتے رہے۔ احتجاجی ریلی میں خواتین اور مرد اساتذہ کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں کی نجکاری، پنشن رول میں ترامیم، لیوانکیشمنٹ سمیت دیگر مطالبات کے لئے باہر نکلے ہیں۔



