ڈپٹی کمشنر جہلم کا خواتین کالج اور الطاف ہائی سکول کا دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین اور الطاف ہائی سکول کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے ویمن کالج میں چھٹیوں کے بعد شروع ہونے والی تعلیمی سرگرمیوں کا معائنہ کیا جبکہ الطاف ہائی سکول میں اساتذہ سے ملاقات کی اور تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے دونوں تعلیمی اداروں میں طلبا و طالبات کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی تاکہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button