ڈپٹی کمشنر جہلم کا رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کا دورہ، شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد کے ہمراہ رورل ہیلتھ سنٹر (مریم نواز ہیلتھ کلینک) تحصیل دینہ کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد کلینک میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لینا اور شہریوں کو علاج معالجے میں درپیش مسائل کا حل یقینی بنانا تھا۔

ڈپٹی کمشنر کو اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد نے کلینک میں موجود سہولیات، ادویات، میڈیکل ٹیسٹس اور دیگر طبی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کلینک کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، وہاں موجود طبی عملے سے ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے بھر میں صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ خاص طور پر مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا قیام ہر علاقے میں ایک عظیم نعمت کے طور پر سامنے آ رہا ہے جہاں شہریوں کو مفت اور معیاری طبی سہولیات میسر آ رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کلینکس کی بہتری اور توسیع کے لیے اقدامات جاری ہیں اور خود وزیراعلیٰ پنجاب ان منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کر رہی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد ان سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button