محتسب پنجاب کے حکم پر سینکڑوں کنال سرکاری رقبہ واگزار کرا لیا گیا

جہلم: محتسب پنجاب کے حکم پر سائلین کی دادرسی، سرکاری رقبہ واگزار کرانے کی کارروائی، سینکڑوں کنال سرکاری رقبہ واگزار کرا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر سے مختلف درخواست گزاران نے دفتر محتسب میں سرکاری رقبہ اور گزرگاہوں پر قبضے کے خلاف شکایات درج کرائیں، جس میں استدعا کی گئی کہ قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی کو واگزار کروایا جائے۔

محتسب پنجاب نے متعلقہ صوبائی افسران کو ہدایت دی کہ وہ سرکاری رقبہ کو فوری طور پر واگزار کرنے کے اقدامات کریں۔ جس کے نتیجے میں کل 120 کنال سرکاری رقبہ واگزار کیا گیا، جس کی مارکیٹ ویلیو 1 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

محتسب پنجاب کی کوششوں سے سرکاری گزرگاہ اور دیگر زمینیں بھی قبضہ مافیا سے خالی کروائی گئیں۔ سرکاری دفاتر میں زیر التواء اراضی کے انتقال اور بیع نامے کی شکایات کو بھی قواعد و ضوابط کے تحت حل کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button