مرزا محمد نعیم مسلسل پانچویں مرتبہ بلا مقابلہ پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر منتخب

جہلم: آواز گروپ کیلئے ایک اور بڑا اعزاز، پاکستان کے سب سے بڑے ریڈیو نیٹ ورک آواز گروپ آف ریڈیوز اور آواز نیوز کے چیف ایگزیکٹو مرزا محمد نعیم کو مسلسل پانچویں مرتبہ بلا مقابلہ پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کا ڈائریکٹر منتخب کر لیا گیا جس کے بعد جہلم سمیت پورے پاکستان سے مرزا محمد نعیم کیلئے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔

اس موقع پر سیاسی، کاروباری، سماجی، صحافی برادری سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے ریڈیو آواز ایف ایم 95 جہلم سٹیشن جا کر مرزا محمد نعیم کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا اور یہ امید ظاہر کی ہے کہ مرزا محمد نعیم اپنی تمام تر قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے یہ ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں گے اور پاکستان میں براڈکاسٹنگ (ریڈیو اور ٹیلی وژن) کے شعبہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ڈیجیٹل میڈیا اور جدت کے اس دور میں یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ آج اگر پاکستان میں ایف ایم ریڈیو انڈسٹری زندہ ہے تو اسکا سہرا مرزا محمد نعیم اور انکے دوست احباب کے سر ہے جنکی نا قابل فراموش خدمات اور انتھک محنت کے باعث آج آواز گروپ آف ریڈیوز پاکستان کا سب سے بڑا کامیاب ریڈیو نیٹ ورک بن کر ابھرا ہے۔

مزار محمد نعیم کو یہ عہدہ ملنے کے بعد یہ امید بھی ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ بطور ڈائریکٹر پی بی اے شعبہ براڈکاسٹنگ اور صحافیوں کو درپیش مسائل کو بھرپور انداز سے ارباب اختیار کے سامنے رکھیں گے اور صحافی برادری کی آواز بنیں گے۔

مزید بر آں صحافی برادری کا کہنا ہے کہ شعبہ براڈکاسٹنگ کو مرزا محمد نعیم جیسے تجربہ کار اور قابل براڈکاسٹر کی ضرورت ہے، جن کے تجربے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس شعبہ کو مزید ترقی دینے کے ساتھ ساتھ اس میں جدت اور اصلاحات کی نئی روح پھونکی جا سکتی ہے۔

مرزا محمد نعیم کی پانچویں مرتبہ بطور ڈائریکٹر پی بی اے کامیابی ان کی ان تھک محنت اور ریڈیو براڈکاسٹنگ،صحافیوں کیلئے مثبت سوچ اور پاکستان سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button