دینہ میں اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

دینہ: پولیس سٹی چوکی دینہ نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ کی زیر نگرانی انچارج چوکی سٹی دینہ اور ٹیم نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم عبدالرحمٰن کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور اس کو عدالت میں چالان کیا جائے گا تاکہ اُسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button