جہلم: زراعت کو فروغ دینے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، حافظ محمد زنیر یونس

جہلم: اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن حافظ محمد زنیر یونس نے کہا کہ زراعت کو مزید فروغ دینے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

یہ بات انہوں نے ایگریکلچر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے شروع کیے گئے انقلابی اقدامات نے کسانوں کو بہت سہولت فراہم کی ہے اور محکمہ زراعت کو چاہیے کہ ان اقدامات کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ کسان اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اجلاس میں محکمہ زراعت کے افسران نے بتایا کہ گندم کی فصل کاشت مکمل کر لی گئی ہے، اور اس میں کسانوں کو اعلیٰ معیار کا بیج اور کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

محکمہ زراعت کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے زراعت کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات نے کسانوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی ہیں، جن میں کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر سکیم اور لائیو سٹاک کارڈ شامل ہیں، جن پر کام جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ ان اقدامات کا مقصد کسانوں کی حالت کو بہتر بنانا ہے اور انہیں جدید زراعتی ٹیکنالوجی اور وسائل کی فراہمی کے ذریعے ان کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button