اقدام قتل، لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

جہلم: ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم سمیت لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم وقاص احمد کو گرفتار کر لیا، ملزم کی نشاندہی پر آلہ ضرب رائفل 44بور معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی۔

چوٹالہ پولیس نے ایک اور کارروائی میں لڑائی جھگڑا کرتے ہوئے فائرنگ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم شاہد حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ اسلحہ ناجائز کے خلاف موثر کارروائی جاری ہے ،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کریک ڈاون سے ہی امن عامہ کا قیام ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button