ضلع جہلم میں 6 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی

جہلم: سیدہ رملہ علی نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر 6 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے شہریوں میں آگاہی کیلئے خصوصی واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔

ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پلاسٹک بیگز کے ماحول کیلئے خطرات بارے آگاہی واک شاندار چوک سے مین بازار جہلم منعقد کی گئی، واک میں ضلعی انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے دوکانداروں میں آگاہی پمفلٹ اور بائیو ڈیگریڈایبل بیگز تقسیم کئے۔

اس موقع پر واک کے شرکاء اور دکانداروں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے کہا کہ پلاسٹک بیگز ماحولیاتی تباہی کا اہم سبب ہیں، پنجاب حکومت کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں اور دوکانداروں سے اس مہم میں تعاون کی اپیل کرتے ہیں، قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button