پنڈدادنخان میں شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا اشتہاری مجرم گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم عامر مشتاق کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ، 30 بور پسٹل اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے جدید تکنیکی ذرائع اور مخبر کی اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق مجرم عامر مشتاق سال 2024 سے مختلف جرائم میں ملوث تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے اور اسے جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عوامی حلقوں نے پولیس کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button