ضلع جہلم میں انسداد تجاوزات آپریشن، سرکاری جنگلات کی اراضی واگزار

سوہاوہ: وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور حکومتی ہدایات کے تحت ضلع جہلم میں سرکاری جنگلات کی اراضی کو غیر قانونی قبضوں سے واگزار کرانے کے لیے ایک مشترکہ انسداد تجاوزات آپریشن کامیابی سے انجام پایا۔

یہ آپریشن ڈویژنل فاریسٹ آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کی مشترکہ نگرانی میں منعقد ہوا، جس میں اعلیٰ سطحی ہم آہنگی اور موثر فیلڈ نگرانی کو یقینی بنایا گیا۔

آپریشن میں ضلعی انتظامیہ جہلم، جنگلات ڈویژن جہلم، ضلع پولیس جہلم اور پیرا فورس جہلم نے بھرپور حصہ لیا اور تمام محکموں نے مربوط انداز میں عمل درآمد کرتے ہوئے کامیاب آپریشن ممکن بنایا۔

اس کارروائی کے دوران 5 کنال 5 مرلہ سرکاری جنگلاتی اراضی، جو طویل عرصہ سے غیر قانونی قبضہ میں تھی، کامیابی کے ساتھ واگزار کرائی گئی۔ اراضی پر قائم تمام پختہ اور غیر قانونی تعمیرات کو مکمل طور پر مسمار کیا گیا اور زمین کو با ضابطہ طور پر محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ کامیاب آپریشن حکومت پنجاب کی زیرو ٹالرنس پالیسی اور جنگلاتی وسائل کے تحفظ کے لیے مضبوط عزم کی واضح مثال ہے۔ آپریشن میں حصہ لینے والے تمام محکموں نے نہایت جذبے اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنا کردار ادا کیا، جس سے شہریوں میں حکومت کی سنجیدگی اور اقدامات پر اعتماد پیدا ہوا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button