جہلم میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ٓجہلم: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام گورنمنٹ پرائمری سکول بھٹیہ روہتاس روڈ جہلم میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

یہ کیمپ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ کیمپ سہ پہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا، جہاں مختلف طبی ماہرین نے عوام کو مفت سہولیات فراہم کیں۔

کیمپ میں میڈیکل سپیشلسٹ، چائلڈ سپیشلسٹ اور فزیو تھراپسٹ پر مشتمل ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کیں۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں علاقے کے معززین، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان کو دعائیں دیں۔ فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی قیادت میں ایسے فری میڈیکل کیمپ ملک بھر میں جاری رکھے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کو طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن طویل عرصے سے ملک کے مختلف حصوں میں عوامی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی براہ راست نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان خود کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button