سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کا جہلم کا دورہ، ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہا

جہلم: سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) نے جہلم کا دورہ کیا جہاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم انجینئر سعید احمد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
دورے کے دوران انجینئر سعید احمد نے سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز کو نالہ بنہاں میں آنے والے حالیہ فلیش فلڈ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ ریسکیو 1122 جہلم کی ٹیموں نے نالہ بنہاں اور نالہ گہان کے مختلف علاقوں میں سات مقامات پر فلڈ ریسکیو پوسٹس قائم کر رکھی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر ریسکیو سروسز فراہم کی جا سکیں۔
ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو 1122 جہلم کی فلیش فلڈ کے دوران بہترین کارکردگی کو سراہا اور ٹیم کے جذبہ خدمت کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو اہلکاروں نے جانفشانی سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے جو اقدامات کیے وہ قابل تحسین ہیں اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی عزم اور جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھی جائے گی۔



