جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دو ملزمان منشیات سمیت گرفتار

جہلم پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ سٹی پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد وسیم اور آصف جمیل کو حراست میں لے کر مجموعی طور پر 2 کلو 710 گرام چرس برآمد کر لی۔
ملزم محمد وسیم کے قبضے سے 1 کلو 360 گرام چرس جبکہ آصف جمیل سے 1 کلو 350 گرام چرس برآمد کی گئی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، ان کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے۔ جہلم پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور شہریوں کے تعاون سے معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کا عزم رکھتی ہے۔



