مسلم لیگ (ن) ضلع جہلم کے سینئر رہنما راجہ افراسیاب کا بھتیجا راجہ ولی رضا رشتہ ازدواج میں منسلک

40
دینہ: مسلم لیگ (ن) ضلع جہلم کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین یونین کونسل لدھڑ راجہ افراسیاب کے بھتیجے، راجہ غضنفر علی خان کے بھتیجے، راجہ فیضان اور راجہ کامران سیاب کے کزن راجہ ولی رضا کی دعوتِ ولیمہ کی پروقار تقریب میرپور کے مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔
دعوتِ ولیمہ کی اس باوقار تقریب میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے خصوصی شرکت کی جبکہ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا، سابق ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) چوہدری جاوید بوٹا، چیئرمین لہڑی راجہ احمد حسین شوکت، چیئرمین سوہن چوہدری قدیر احمد، سابق وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری، صدر مسلم لیگ (ن) بیڈفورڈ یو کے راجہ کامران سیاب، راجہ احتشام عدیل، راجہ علی رضا، راجہ فراز احمد، راجہ فیضان کیانی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تقریب میں چوہدری ناصر یعقوب، میاں ریحان، چوہدری قدیر احمد، چیئرمین دینہ پریس کلب امجد محمود سیٹھی، صدر دینہ پریس کلب سید توقیر آصف شاہ، رضوان سیٹھی، راجہ شاہد ارشاد، راجہ تیمور ارشاد، فیصل کیانی، راجہ زعفران، حماد راجہ، راجہ بلاول، یاور عاشر کیانی، ناصر کیانی، سبحان کیانی، ازان کیانی اور دیگر معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی۔
دعوتِ ولیمہ کی تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں مہمانوں نے دلہا کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی بھرپور شرکت نے اس تقریب کو یادگار بنا دیا۔



