گکھڑ برادر ویلفیئر ٹرسٹ اوور سیز پاکستانی نے مستحقین میں راشن تقسیم کیا

جہلم: ٹرسٹ بانی،راجہ علی ڈھوک جہلم حال مقیم امریکہ کی جانب سے اپنے پاکستانی فیملی کے لیے ایک ماہ کا مکمل راشن رمضان المبارک پیکج اور امام مسجد اور کچھ فیملی کے لیے ایڈونس عید پیکج بھجوایا۔
فیصل علی قریشی اور بابا کھوکھر یوکے اور پہلوان سپورٹس گروپ ضلع جہلم بھی گکھڑ ٹرسٹ کے بازوں بنے اور پہلوان احسان کیانی بڑاگواہ حال مقیم کالاگجراں کی قیادت میں راشن اور پیسے مستحق فیملی تک عزت کے ساتھ ان کے گھر تک پہنچا کر آئے۔ کوئی تصویر نہیں، کوئی ویڈیو نہیں خالص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہم کام کر رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے، ان شاءاللہ اس کا اجر بھی سوہنا رب ہمیں دے گا۔
ٹیلی فون رابطہ کرتے ہوئے بانی ٹرسٹ راجہ علی جہلم حال مقیم امریکہ نے کہاکہ ہم بیشک پردیس میں ہے مگر ہمارا دل اپنے ملک میں ہے اور ہم اپنے ملک کی بہتری کے لیے جتنا ممکن ہوا کوشش کریں گے، بہترین لائے۔ منشیات کو مٹانا ہے، تعلیم اور کھیلوں میں آگے جانا ہےہمارا منشور ہے، اس کے ساتھ اب بے روزگاری کو مٹانا ہے اور روزگار اور کاروبار کو فروغ دینا ہے تاکہ ہمارا معاشرہ مضبوط سے مضبوط ہو ۔
پہلوان احسان کیانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم گراؤنڈ آباد کرنے کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کو بھی ختم کریں گے، ہمارے معاشرے کا سب سے اہم مسئلہ بھوک ہے، جتنی زیادہ مہنگائی ہو گئی اس مہنگائی میں دو وقت عزت سے روٹی کھانا بھی مشکل سے مشکل ترین ہو گیا ہے، اس لئے گراؤنڈ کے ساتھ ہم نے ویلفیئر کو بھی فروغ دینے کا سوچھا ہے۔
پہلوان احسان کیانی نے راجہ علی امریکہ اور فیصل قریشی امریکہ بابا کھوکھر یوکے کا شکریہ ادا کیا اور سلام پیش کیا جو پردیس میں ہو کر بھی اپنے عوام کا خیال رکھتے ہیں ۔



