جہلم میں مٹھائیاں بنانے والی سویٹ شاپس پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گرفت سے باہر

جہلم: مٹھائیاں بنانے والی سویٹ شاپس پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گرفت سے باہر، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، ویٹس اینڈ مئیرز اورپنجاب فوڈ اتھارٹی کو کھلا چیلنج دے رکھا ہے، شہریوں کا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں موجود تمام سویٹس شاپس مالکان من مانیاں کرتے ہوئے مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں اور ساتھ ساتھ وزن کی کمی کرنا بھی وطیرہ بنا رکھا ہے ، کہیں یہ لوگ وزن پورا نہیں دیتے اور کہیں مٹھائی میں ملاوٹ کرکے پنجاب فوڈاتھارٹی کے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کرتے نظرآتے ہیں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کو کھلا چیلنج اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا رکھاہے ، جو آج تک مٹایا نہیں جا سکا، 5 کلو گرام کی مٹھائی خریدنے پر 200 گرام وزن کی ٹوکری اور 1 کلوگرام کی خرید پر100 گرام کے ڈبے میں مٹھائی پیک کرکے صارفین کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے تھما دی جاتی ہے جبکہ مٹھائی کا وزن 900 گرام رہ جاتا ہے ، جس پر متعلقہ افسران اور اداروں نے کبھی توجہ نہیں دی ، مہنگائی کی پسی ہوئی۔
عوام اور سماجی حلقوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی، چیف سیکرٹری پنجاب ،ڈپٹی کمشنر سے وزن ناقص و غیر معیاری مٹھائیاں فروخت کرنے والے سویٹ شاپس کے مالکان کے خلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور سوئٹس شاپس کے لئے ریٹ لسٹ مرتب کی جائے اور کم وزن مٹھائی فروخت کرنے والے مالکان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ شہریوں کے ساتھ نوسر بازی کرنے والے قانون کی گرفت میں آسکیں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



